لاہور: (سچ نیوز) ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض لاہور میں انتقال کر گئیں، اُنہوں نے جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی، مرحومہ نیشنل بک کونسل اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں۔
ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض لاہور میں انتقال کر گئیں، وہ 28 جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں، فہمیدہ ریاض کا پہلا شعری مجموعہ "پتھر کی زبان” 1967میں آیا۔ انھوں نے طالب علمی کے زمانے میں حیدرآباد میں پہلی نظم لکھی جو”فنون‘‘میں چھپی”، فہمیدہ ریاض کی محبوب صنف سخن نظم تھی، ان کا تیسرا مجموعہ کلام دھوپ تھا، فہمیدہ ریاض نیشنل بک کونسل اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں۔
فہمیدہ ریاض جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھارت چلی گئیں تھیں، ضیاءالحق کے انتقال کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں، فہمیدہ ریاض نے جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی، وہ اپنے غیر روایتی خیالات کے لیے معروف تھیں۔