ڈھاکہ (سچ نیوز) 8سال برسر اقتدار رہنے والے بنگلہ دیش کے سابق فوجی حکمران حسین محمد ارشاد انتقال کرگئے ۔ حسین محمد ارشاد گزشتہ تین ہفتوں سے شدید بیمارتھے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی اپوزیشن لیڈر اور سابق فوجی سربراہ حسین محمد ارشاد نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اس وقت بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر تھے۔ ان کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ حسین محمد ارشاد گزشتہ تین ہفتوں سے شدید بیمارتھے۔ انہیں زندگی بچانے والے آلات پر انتہائی نگہداشت میں دارالحکومت ڈھاکہ کے فوجی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔ سابق فوجی حکمران کو جگر اور گردوں کے عوارض کا سامنا تھا۔ حسین محمد ارشاد نے ملکی فوج کے سربراہ کے طور پر چوبیس اپریل سن 1982 کو اس وقت کے صدر کا تختہ الٹ کر حکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔ وہ سن 1990 تک برسراقتدار رہے اور 8برس تک بنگلہ دیش پر حکمرانی کی ۔
8برس حکومت کرنے والا سابق فوجی حکمران چل بسا
8برس حکومت کرنے والا سابق فوجی حکمران چل بسا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024