ممبئی(سچ نیوز) بھارتی موسیقار انوملک بھی ’’می ٹو‘‘کی زد میں آگئے گلوکارہ شوئیتا پٹیل نے ان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انوملک نے انہیں 15 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ گانے دینے والی گلوکارہ شوئیتا پٹیل نے اپنی ’’می ٹو‘‘ کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ 2001 میں جب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کررہی تھیں اس وقت انہیں انوملک کے مینیجر کافون آیاتھا اور انہیں گانے کے آڈیشن کیلئے بلایاگیاتھا۔ایڈیشن کے بعد انوملک نے مجھے کہا کہ وہ مجھے سنیدھی چوہان اور گلوکار شان کے ساتھ گانا گانے کا موقع دیں گے ،تاہم پہلے مجھے انہیں بوسہ دینا ہوگا، شوئیتا نے کہا اس وقت میری عمر صرف 15 برس تھی اور میں سکول میں پڑھتی تھی اور انہیں ’’انو انکل‘‘ کہتی تھی، یہ میری زندگی کا سب سے برا تجربہ تھا۔شوئیتا پنڈت نے ٹوئٹر پر تمام نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کو انوملک سے خبردار رہنے کی تلقین کرتی ہوں۔