تہران(سچ نیوز)5عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کو طے کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شریک تھے۔ اس اجلاس میں ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی اور ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسی اجلاس میں فریقین کے درمیان ایرانی برآمدات و درآمدات کی ادائیگیوں پر بھی اتفاق سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے پر ابھی امریکی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔