ممبئی ( سچ نیوز )بھارت میں آئے روز خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم بھارتی شہر ممبئی کی سڑکوں پر رکشہ ڈرائیور نے ایسی شرمناک ترین حرکت کر دی کہ اسے لینے کے دینے پڑ گئے ، لڑکی نے ویڈیو بنا کر اسے گرفتار کروا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں 49 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس نے لڑکی کے سامنے خود لذتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ، یہ واقعہ 29 فروری کو پیش آیا ، لڑکی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران اسے دھر لیا گیا ۔
بھارت میں یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی خاتون کو اس طریقے سے جنسی طو ر پر ہراساں کیا گیا ہو ،29 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ گڑگاﺅں میں ” ہدا سٹی سینٹر “ کے قریب میٹر سٹیشن پر پیش آیا ۔ لڑکی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” اس واقعہ کے بارے میں لکھنا میرے باعث شرم ہے کہ ہدا سٹی سینٹر میٹر و کمپلیکس میں میرے ساتھ یہ شرمناک واقعہ پیش آیا ، یہ صبح ساڑھے نو بجے کا وقت تھا جب میں ” ایچ این ایم “ سٹور سے باہر آ رہی تھی ، میں سیڑھیاں اتر رہی تھی جو کہ سٹور کے بالکل باہر تھیں ، مجھے محسوس ہوا کہ میرے پیچھے کچھ غلط ہو رہاہے ، جب میں نے پیچھے مڑکر دیکھا تو وہ شخص عین میرے پیچھے خود لذتی میں مصروف تھا اور مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ اس نے یہ میرے اوپر کی تھی ۔“