آسلام آباد بار کونسل 2025-2020
۔۔۔۔ حمیرا کیانی
اسلامآباد ہائی کورٹ میں ہماری ملاقات ایڈووکیٹ راجہ حمزہ زمان سے ہوئی ۔ جو کہ آجکل ایک بار کانسل 2025۔2020 کہ انتخابات کی مہم کا حصہ بنے ہوۓ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ آجکل ایک سینئر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی عباسی کی زیر نگرانی اپنے پیشے کا آغاز کر رہے ہیں مزید گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ان انتخابات میں اپنے سینئر اور اپنے استاد ایڈوکیٹ ذوالفقار علی عباسی کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذوالفقار علی عباسی صاحب نہ صرف ایک اچھے وکیل ہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں انہوں نے اپنی وکالت کی صنعت 1989 میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سے حاصل کی جس کے بعد وہ عرفان لاء ایسوسیئٹ کا حصہ بنے اور وہاں سے اپنے پیشے کی پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ میں 1990 میں اندراج ہوئے۔ وہ ہمیشہ اپنے پیشے میں محنتی اور دیانتدار رہے آگے جا کے وہاں ہائی کورٹ میں 1992 میں اندراج ہوئے انہوں نے اپنے وکالت کے سفر میں بہت سے وکالت میں آنے والے شاگرد کی رہنمائی کی۔ ایڈووکیٹ راجہ حمزہ صاحب مزید بتاتے ہیں کہ انہوں نے جتنا وقت ایڈوکیٹ ذوالفقار علی عباسی صاحب کے ساتھ گزارہ انہوں نے ہمیشہ ایڈووکیٹ ذوالفقار علی عباسی صاحب کو اپنے پیشے کو پہلی ترجیح دیتے دیکھا۔ ایڈووکیٹ راجہ حمزہ زمان صاحب کا کہنا ہے کہ ہمارا انتخاب نہ صرف ہمارے نظام کو بدلتا ہے بلکہ ہم میں خود ایک آزاد سوچ پیدا کرتا ہے کہ ہم اپنا قیمتی ووٹ ایسے انسان کو دے جو اس نظام کو ایک زمیداری کے ساتھ چلائے ہمیں امید ہے کہ ایڈوکیٹ ذوالفقار علی عباسی صاحب اس نظام کو اپنی اقلیتوں اور خوبیوں سے بہت آگے لے جائیں گے تمام وکلا سے درخواست ہے کہ اپنے انتخاب ایڈووکیٹ ذوالفقار علی عباسی کے حق میں کرے اور مل کے اس نظام کو آگے بڑھائیں۔