40 سال کی عمر تک شادی کرلوں گا: سدھارتھ ملہوترا

40 سال کی عمر تک شادی کرلوں گا: سدھارتھ ملہوترا

ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ 40 سال کی عمر تک شادی کرلوں گا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں سدھارتھ ملہوترا کا کہناتھا کہ وہ انتہائی کم عمری میں ہی ممبئی آگئے تھے۔ انہیں اداکار بنانے میں کرن جوہر کا ہاتھ ہے، اگر انہیں دھرما پروڈکشن کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں کام نہیں ملتا تو وہ آج اداکار نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ ان کے بہترین دوست ہیں۔تاہم انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 40 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل شادی کرلیں گے۔

Exit mobile version