مظفرآباد (ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں چہلہ پل کے قریب چار دوست دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے دو نوجوان نے دریائے نیلم میں نہانے کیلئے چھلانگیں لگائیں جبکہ انھیں ڈوبنے سے بچانے کیلئے دوسرے دو نوجوان بھی کود گئے،ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں دیکھتے ہی دیکھتے چاروں نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے، دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے دو نوجوانوں عدیل افضل اور شاہد اقبال کی لاشیں نکال لیں جبکہ اندھیرا ہونے کے باعث باسط اور یاسر بشیر کی لاشوں کی تلاش کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کل صبح تک روک دیا گیا۔ مظفرآباد میں دریائے نیلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق وادی نیلم کے علاقہ کیل سے جو مظفرآباد کے ایک تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھے۔