کراچی: (سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سابق ایم این اے نثار پنہور کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا۔
رات گئے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سابق ایم این اے نثار پنہور کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا۔ نثار پنہور کے بیٹے کے مطابق رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار گھر میں داخل ہوئے۔
اہلکاروں نے پوچھا کہ یہ نذیر شیخ کا گھر ہے۔ اسی دوران نفری نے پورے گھر کی تلاشی بھی لی۔ والد نے کہا میں سابق ایم این اے، سابق پارلیمانی سیکریٹری ہوں۔ اہلکاروں نے کہا آپ ہمارے ساتھ چلیں، پوچھ گچھ کرنی ہے۔ رات سے والد صاحب سے رابطہ نہیں ہورہا، ان کا فون بھی بند ہے۔