ممبئی (سچ نیوز )27 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوا تھا جس کی انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ یہ بھارتی فضائیہ کے میزائل سے ہی تباہ ہوا ہے اور اب بھارتی ایئر چیف راکیش کمار نے بھی اپنی نااہلی کا اعتراف کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر چیف راکیش کمار نے اپنی نااہلی کا اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہیلی کاپٹر کو مار گرانا بہت بڑی غلطی تھی ، ہمارے اپنے میزائل نے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ، معاملے پر انتظامی اور تادیبی کارروائی کی جارہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ دو افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا ۔یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالا کوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرایا اور وہاں سے فرار ہوگئے تاہم پاکستان نے اگلے روز بھارت کو بھر پور اندا زمیں جواب دیا اور بھارت کے دو طیارے گراتے ہوئے ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیاجسے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے رہا کرنے کا اعلان کیا ۔
”27 فروری کو ہمارے اپنے میزائل نے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا “بھارتی ایئر چیف نے اپنی نااہلی کا اعتراف کر لیا
”27 فروری کو ہمارے اپنے میزائل نے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا “بھارتی ایئر چیف نے اپنی نااہلی کا اعتراف کر لیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024