نئی دہلی (سچ نیوز)بھارت کے شہر جنوب مغربی دہلی میں26سالہ نوجوان نے اپنے دوست خاتون کے گھر جا کر خود کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی ہے ،پولیس نے لا ش قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی دہلی کےعلاقہ کاپسہیڑاکے رہائشی25سالہ دیبک گجر نے اپنی خاتون دوست کے گھر میں گھس کر اپنے پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے،پولیس کے مطابق دیبک کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا ،دیبک گجر کے خود کشی کرنے وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے جس کے لیے اس کے کالز ریکارڈ سے مدد لی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے واردات سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔