کوالالمپور( سچ نیوز ) ملائیشیاءایئرلائنز نے 25سال سے ملازمت کرنے والی ایئرہوسٹس کو ایسی بناءپر نوکری سے فارغ کر دیا کہ سن کر آپ بھی افسردہ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس ایئرہوسٹس کا نام اینا میلیزا ہیثم ہے جو گزشتہ 25سال سے ملائیشیاءایئرلائنز میں نوکری کر رہی تھی۔ 2017ءمیں وہ ڈیوٹی پر آئی اور حسب معمول اس کا وزن کیا گیا جو ایئرلائنز کی مقرر کردہ حد سے محض ایک پاﺅنڈ (0.4کلوگرام)زیادہ نکلا جس پر کمپنی نے اسے نوکری سے نکال دیا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے قانون کے مطابق 5فٹ 2انچ قد کی مالک اینا میلیزا کا وزن 132پاﺅنڈ(59.8کلوگرام) ہونا چاہیے تھا جو کہ 133پاﺅنڈ (60.3کلوگرام)ہو گیا تھا۔ وزن میں آدھ کلو سے بھی کم اضافہ اینا کی نوکری کے خاتمے پر منتج ہوا۔ اینا نے کمپنی کے اس اقدام پر عدالت سے رجوع کیا اور وہاں سے بھی گزشتہ روز اینا کے خلاف فیصلہ آ گیا ہے اور عدالت نے کمپنی کے اقدام کو درست قرار دے دیا ہے۔