سیالکوٹ(سچ نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آ صف نے کہاہے کہ عمران نیازی خوابوں کی دنیا سے باہر آجائیں وہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ، بہت جلد پاکستان تحریک انصاف ختم ہو جائے گی۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز “کے مطابق سابق وزیر خارجہ اورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آ صف نے این اے73 رنگپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا ہے ،25 جولائی کاالیکشن عوام کے ووٹ کی عزت کی بحالی کا دن ہے عوام کا سیلاب تمام رکاوٹوں کوبہا لے جائے گا،نواز شریف بیٹی کے ہمراہ ووٹ کو تزلیل سے بچانے آرہے ہیں،آج لاہور کے تمام راستے بند کر دئیے گئے یہ عوام کی رائے کی توہین ہے،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خوابوں کی دنیا سے باہر آجائیں وہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے پی ٹی آئی لوٹوں کی پارٹی ہے جن لوٹوں سے یہ نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں وہ کبھی بھی نہیں بن سکتا ، بہت جلد پاکستان تحریک انصاف ختم ہو جائے گی ۔