ٹانٹن(سچ نیوز) ورلڈکپ 2019 ءکے سترہویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو41 رنز سے شکست دیدی ہے ۔ 308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز اچھا آغاز نہ دے سکے اور فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے پیٹ کمنز کی گیند پر رچرڈسن کو باﺅنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔فخرزمان کے آﺅٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لئے بابر اعظم میدان میں اترے اور دونوں بیٹسمینوں نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔
56 کے سکور پر 7 دلکش چوکے لگانے والے بابر اعظم 30 رنز بناکر کولٹر نائل کا شکار بن گئے۔امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی، وہ 53 رنز کی اننگز کھیل کرآﺅٹ ہوئے۔محمد حفیظ 46 رنز بناکر فنچ کی گیند پر سٹارک کو کیچ دے بیٹھے، اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 145 رنز تھا،ابھی سکور میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ نئے آنےوالے بیٹسمین شعیب ملک بغیر کھاتہ کھولے کمنز کی گیند کی پر وکٹ کیپر کیری کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،آصف علی بھی آسٹریلوی بولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکے اور صرف تین رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔