بیجنگ(سچ نیوز)چین نے اگست میں 47 لاکھ ٹن لیکویفائیڈ نیچرل گیس(ایل این جی)درآمد کی جب کہ گذشتہ8 ماہ میں3 کروڑ 26 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کی گئی ۔چین کے کسٹم حکام کے مطابق چین نے اگست میں 47 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کی جو گذشتہ سال کی نسبت 51.5 فیصد زیادہ ہے۔ سال کے ابتدائی 8 ماہ میں3 کروڑ 26 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کی گئی جس میں سالانہ 47.8فیصد اضافہ ہوا ۔گلوبل مارکیٹ انفارمیشن کمپنی کے مطابق چین 2017 میں ایل این جی درآمد کرنے والے دنیا کی دوسرے بڑے ملک جمہوریہ کوریا سے آگے نکل گیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل این جی کی درآمد میں اضافے کی وجہ حکومت کی جانب سے گھروں اور کارخانوں میں کوئلے کے بجائے گیس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔صنعتی رپورٹ کے مطابق 2019 تک جاپان کا گیس درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بننے کا امکان ہے جس کی ایل این جی کی درآمد 2023 تک 171 بلین مکعب میٹر تک پہنچنے کی امید ہے۔
2019 تک جاپان کا گیس درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بننے کا امکان
2019 تک جاپان کا گیس درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بننے کا امکان
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024