اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان میں سال نو کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ، منچلے سڑکوں پرنکل آئے ، ملک کے مختلف مقامات پر آتش بازی کے شاندار مظاہر ے ،شہریوں کی جانب سے نوسال نو کو خوش آمدید کہنے کے لئے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارلحکومتوں اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سال نو کو بھر پور انداز میں خو ش آمدید کہا جاہاہے ، منچلے سڑکوں پرنکل آئے ہیں اورخوب ہلا گلا کیا جارہاہے ، کراچی میں سرکار ی سطح پر آتشبازی کا شاندار مظاہر ہ پیش کیا جارہاہے ، ملک کے دیگر شہروں میں بھی آتشبای کے شاندار مظاہرے کئے جارہے ہیں اور لوگ سال نو کے آغاز پر خوشیاں منا رہے ہیں ۔ کراچی میں دو دریا کے مقام پر سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔لاہور میں بھی سال نو کے آغاز کے موقع پر بحریہ ٹاﺅن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بحریہ ٹاﺅن کا ایفل ٹاور روشنیوں میں نہا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر کو شہریوں کیلئے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سمندر میں نہانے پر پابندی ہے جانے پر کوئی پابندی نہیں اور ساحل سمندر پر جانے کیلئے بلاول ہاﺅس اور سعودی قونصلیٹ سے جانے والے راستے کھلے ہیں، ایس ایس پی ساﺅتھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پولیس نے کراچی کی تاریخ میں پہلی بار آتشبازی کا انتظام کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نئے سال کی آمد پر تقریبات کا آغاز دنیا بھر میں سب سے پہلے آک لینڈ ہوا، سڈنی ہاربر پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاندار آتش بازی کی گئی۔