2019میں امریکا نے افغان سرزمین پر کتنے بم برسائے؟انتہائی افسوسناک اعدودشمار جاری، بمباری کا ریکارڈ قائم

2019میں امریکا نے افغان سرزمین پر کتنے بم برسائے؟انتہائی افسوسناک اعدودشمار جاری، بمباری کا ریکارڈ قائم

واشنگٹن/کابل( سچ نیوز )امریکی افواج نے گزشتہ برس دوہزار انیس میں افغان سرزمین پر اتنے بم برسائے ہیں کہ گزشتہ د س سالوں میں کبھی اتنی بمباری نہیں کی گئی۔امریکی ایئر فورس کے سنٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکا نے 2019میں 7,423بم برسائے جو گزشتہ دس سالوں میںکسی بھی ایک سال میں برسائے گئے بموں سے زیادہ ہیں۔اس سے قبل سب سے زیادہ بم 2018میں برسائے گئے تب امریکی افواج نے افغان سرزمین پر7,362بار موت برسائی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق2009 کے مقابلے میںجائزہ لیں توامریکی افواج کی جانب سے بمباری میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔2009میں صدر اوباما کے دورحکومت میں امریکی فضائیہ کی جانب سے برسائے گئے بموں کی تعداد 4,147تھی ۔

2016میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت پر براجمان ہونے کے بعد سے بمباری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس دوران بڑی تعداد میں سویلین بھی ہلاک ہوئے۔

Exit mobile version