کولکتہ ( سچ نیوز) بھارت میں بنگالی فلمساز اور تھیٹر کے استاد سدپتو چیٹرجی کو اپنی ہی شاگردوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔نوجوان اداکاراﺅں کی جانب سے 2 ایف آئی آرز کے اندراج کے بعد سدپتو چیٹربجی کو ان کی کولکتہ میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتاری کے بعد ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔سدپتو چیٹرجی کے خلاف ایک ایف آئی آر 20 سالہ نوجوان اداکارہ نے درج کرائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر لکھا ’ آخر کار میں نے اتنی ہمت جمع کرلی ہے کہ میں خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بات کر سکوں ، مجھے تھیٹر کی معروف شخصیت پروفیسر سدپتو چیٹرجی نے جنسی ہراساں کیا ہے، مسٹر چیٹرجی اس ادارے میں استاد ہیں جس میں میں پڑھتی ہوں۔‘اداکارہ نے بتایا کہ سدپتو چیٹرجی نے اپنی پروڈکشن میں مجھے لیڈ رول دیا جس کے بعد انہوں نے مجھے بیڈ پر لیٹ کر آنکھیں بند کرکے ریپ سین کے ڈائیلاگ بولنے کیلئے کہا ’ جب میں نے لیٹ کر آنکھیں بند کیں تو سدپتو چیٹرجی نے میرے جسم کے مختلف حصوں کو چھونا شروع کردیا اور کہا کہ میں اپنے ڈائیلاگز بولوں ، میں اس وقت شدید صدمے کی کیفیت میں تھی۔‘
20 سالہ نوجوان اداکارہ کو ہراساں اور کئی اداکاراﺅں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فلم ساز کو گرفتار کرلیا گیا
20 سالہ نوجوان اداکارہ کو ہراساں اور کئی اداکاراﺅں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فلم ساز کو گرفتار کرلیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023