نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک شخص نے اپنی دو نئی بیویوں کو گھر میں لانے کے لیے اپنی بیٹی اور داماد کو گھر چھوڑ کر نکل جانے کا حکم دے دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے گاﺅں بہلول پور کی28سالہ جنتی بیگم نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی ہے کہ اس کی والدہ کا رواں سال فروری میں انتقال ہو گیا تھا جس کے فوری بعد اس کے باپ شکیل احمد انصاری نے 16سالہ شہناز نامی لڑکی سے شادی کر لی۔ اس کے ایک ماہ بعد اس نے ایک اور خاتون کے ساتھ تیسری شادی کر لی۔جنتی بیگم نے پولیس کو بتایا کہ ”دو شادیاں کرنے میرے باپ نے مجھے اور میرے شوہر کو گھر چھوڑ کر نکل جانے کا حکم دے دیا لیکن جب ہم نے انکار کیا تو وہ مجھ پر تشدد کرنے لگا۔ میری ماں میرا بیگم ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی اور میں بھی کماتی تھی۔ ہم نے یہ پلاٹ 2007ءمیں لیا، جس کے لیے دو لاکھ روپے میں نے اور میرے خاوند نے بھی دیئے اور میری ماں نے بھی کافی رقم دی۔ پھر گھر بنانے میں بھی ہم نے اپنا حصہ ڈالا۔ اب میرا باپ ہمیں گھر خالی کرنے کو کہہ رہا ہے اور آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ “ پولیس کا کہنا ہے کہ ”جنتی بیگم کے الزامات کی روشنی میں تفتیش کی جا رہی ہے اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو اس کے والد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔“