نئی دہلی (سچ نیوز)بھارت کے مشہورشہر میرٹھ میں 2بھائیوں نے4سالہ تک اپنی سگی بہن کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقہ میرٹھ کی رہائشی 12ویں کلاس کی طالبہ نے تھانے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے دو بھائی گزشتہ4سالوں سے اسے جنسی زیادتی کانشانہ بنارہے ہیں اور کسی کو بتانے کی صورت میں جانے سے مارنے کی دھمکی دیتے ،ایس پی سٹی رن وجے سنگھ کے مطابق لڑکی کی شکایت پر پولیس نے دونوں ملزم بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔