17 سالہ محنت کش کوبدفعلی کے بعدگلادباکرقتل کردیاگیا

17 سالہ محنت کش کوبدفعلی کے بعدگلادباکرقتل کردیاگیا

فیصل آباد(سچ نیوز)تھانہ منصورآبادکے علاقہ ملک پورمیں17سالہ محنت کش کوبدفعلی کے بعدگلادباکرقتل کردیاگیا,نعش ایک کوارٹرسے  ملی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق میاں پنڈکارہائشی داؤدایک ماہ قبل ملک پورکی ایک ایمبرایئڈری فیکٹری میں بھرتی ہوا،رات گئے تک وہ گھرنہ پہنچاتواہل خانہ اسے تلاش کرتے ہوئےفیکٹری پہنچےتوایک کوارٹرمیں اِس کی نعش پڑی تھی۔لواحقین نے فیکٹری مالک پرقتل کاالزام  عائد کیا ہے۔اُن کاکہناتھاکہ مقتول پرگردن نوچنے کے نشانات ہیں اوراسے بدفعلی کےبعدگلادباکرقتل کیاگیا ہے۔پولیس نےنعش قبضہ میں لےکراُسے پوسٹمارٹم کے لئےہسپتال منتقل کردیاہے۔رپورٹ کےبعدقانونی کارروائی کاتعین کیا جائیگا۔

Exit mobile version