نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں 4کزنز نے مل کر اپنی 16سالہ کزن اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے قصبے سیتا پور میں پیش آیا ہے جہاں یہ چاروں لڑکے اور لڑکی ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور آپس میں کزنز تھے۔ متاثرہ لڑکی پڑھائی میں اپنے چاروں کزنز لڑکوں سے بدرجہا بہتر تھی، جس پر وہ اس سے حسد کرتے تھے کیونکہ ان کے گھر والے بھی اس لڑکی کی مثال دے کر انہیں شرم دلایا کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایک روز ان چاروں شیطان صفت نوجوانوں نے سکول میں ہی اپنی کزن کو مشروب میں نشہ آور دوا دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور اس دوران اس کی فلم بھی بناتے رہے جو بعد ازاں انہوں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں خاندان کے کچھ لوگوں کو بھیج دی۔خاندان کے لوگوں میں سے ایک نے لڑکی کے والدین کو اس بات سے آگاہ کر دیا جنہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم تاحال ان میں سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ یہ پانچوں کزنز آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے۔
16 سالہ لڑکی کو زیادہ پڑھنے پر 4 کزنز نے مل کر گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا
16 سالہ لڑکی کو زیادہ پڑھنے پر 4 کزنز نے مل کر گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024