کراچی (سچ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ 15 دن سے سویا نہیں ہوں، پورے ملک میں اس قوم کے لئے گھوم رہا ہوں، اگر کسی کے حقوق پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے تو میں اسے ہونے نہیں دوں گا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںسرکاری کوارٹرز سے ملازمین کو بے دخل کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سندھ گورنمنٹ کے حاضر سروس ملازمین کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ ہماری تنخواہوں سے فنڈز کاٹے جارہے ہیں اور گھروں سے بے دخل کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ صبح 6 بجے سے سپریم کورٹ کے باہر انصاف کے لئے بیٹھے ہیں۔ ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں 15 دن سے سویا نہیں ہوں۔ پورے ملک میں اس قوم کے لئے گھوم رہا ہوں۔ اگر کسی کے حقوق پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے تو میں اسے نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں ملک کے حالات بہتری کی طرف جائیں۔ بعد ازاں عدالت نے سندھ گورنمنٹ کے حاضر سروس ملازمین کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
15 دن سے سویا نہیں ہوں اور اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ۔۔۔۔ اہم ترین کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کا انکشاف
15 دن سے سویا نہیں ہوں اور اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ۔۔۔۔ اہم ترین کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کا انکشاف
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023