بہار(سچ نیوز) 14 سالہ کم سن لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد گاو¿ں کے 6 بااثر افراد کی اجتماعی بد اخلاقی،لڑکی اپنے حواس کھو بیٹھی،ہوش آنے پر پنچائیت نے الٹا لڑکی کو سزا سناتے ہوئے اس کا سر مونڈھ ڈالا اور اسے نیم برہنہ حالت میں علاقے کی گلیوں میں گھمایا گیا،مقامی پولیس کی جانب سے واقعہ کا نوٹس نہ لینے پر متاثرہ بچی کے والدین کا اعلیٰ پولیس آفیسر سے رابطہ کرنے کے بعدویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بہار کے علاقے گایا میں 14 اگست کی رات ایک کم سن بچی کو اغوا کر کے مقامی پنچائیت کی عمارت میں لے جایا گیا جہاں اسے اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کے والدین 11 روز تک انصاف کیلئے دربدر پھرتے رہے لیکن الٹا انہیں چپ رہنے کی دھمکیاں دی گئیں۔کافی احتجاج اور میڈیا کی چیخ و پکار کے بعد ویمن پولیس اسٹیشن نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔