کوئٹہ: ( سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارت اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے، کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جسے پورے ملک کو فائدہ ہو۔
کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور سپیشل اکنامک زون بنائے جا رہا ہے۔ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے، کوشش ہے کہ بلوچستان کو اس کا جائز حق ملے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے، کاروبای سرگرمیوں میں فروغ اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، پاک ایران ٹریڈ کے فروغ کے 30 دن رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے بعد سمگلنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ایک سوال پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ حلال فوڈز کی عالمی مارکیٹ میں بلوچستان موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہم بھارت سے تجارت اور تعلقات کو بڑھنا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے مثبت جواب نہیں ملا۔