گیانا: (سچ نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو آخری لیگ میچ میں 54رنز سے ہرایا۔
ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مین ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کا پہلے ہی راؤنڈ میں قصہ تمام ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو 54 رنز سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم ایک سو چوالیس رنز کے جواب میں نوے رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔
گروپ بی میں جویریہ الیون آسٹریلیا کے ہاتھوں باون رنز سے ناکام رہی۔ بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ قومی ٹیم نے اڑتیس رنز سے واحد کامیابی آئرلینڈ کے خلاف حاصل کی۔