ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ انسان کی سو خوبیوں پر ایک برائی بھاری پڑ جاتی ہے، آپ کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تنازعات سے دور رہنے والی اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میں می ٹومہم کے حوالے سے دئیے گئے اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنازعے کی زد میں آگئیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب پریتی زنٹا سے ان کی می ٹوکہانی کے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے کہا تھا کہ کاش میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تومیں اپنی کہانی شیئر کرتی لیکن میں کسی کے برے رویے کا شکار نہیں ہوئی۔