1 کروڑ نوکریاں،50 لاکھ گھرگوگل پر ڈھونڈنے پڑیں گے: مریم اورنگزیب

1 کروڑ نوکریاں،50 لاکھ گھرگوگل پر ڈھونڈنے پڑیں گے: مریم اورنگزیب

لاہور(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی بیانات سے لگ رہا ہے کہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بھی گوگل پر ڈھونڈنے پڑیں گے۔

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات بنیں، پی ٹی آئی ترجمان نہ بنیں کیوں کہ بطور ترجمان جھوٹ بول کر کام چلایا جا سکتا تھا لیکن اب بات نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف سیاست سے نوکریاں اور گھر نہیں مل سکتے لہٰذا سینیٹ اور کنٹینر پر بولنے کے فرق کو سمجھیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر بیان 55 روپے کے سفر والے بیان جیسا ہے اور حکومتی بیانات سے لگ رہا ہے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھرگوگل پر ڈھونڈنے پڑیں گے۔

Exit mobile version