ایچ۔پی۔سی۔اے پاکستان کے مرکزی راہنماوں صدر ڈاکٹر امان اللہ بسمل،سیکریٹری فنانس ڈاکٹر محمد طاہر نظامی اور سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر عون محمد چمن نے آج ایچ۔پی۔سی۔اے بھوآنہ کے عہدیداران وممبران سے ملاقات کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جس کی سعادت ڈاکٹر نعیم ڈھلوں کو نصیب ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امان اللہ بسمل نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ھے کہ ہومیوپیتھک کے پودے کو پانی دے کر اس کی پرورش کی جائے۔ہماری تنظیم ہومیو ڈاکٹرز کے لیے ہمہ وقت حاضر اور تیار ھے۔ انہوں نے ہومیو ڈاکٹرز کو بتایا کہ ہم سب ایک ہیں کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ھے۔ہومیو ڈاکٹرز کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔اختتامیہ دعا سے قبل انہوں نے ایچ۔پی۔سی۔اے بھوآنہ یونٹ کے عہدیداران چئیرمین ڈاکٹر نعیم ڈھلوں،صدرڈاکٹر سجاد حسین شیخ و دیگر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔چنیوٹ