کراچی(سچ نیوز) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ایکسپریس کے مطابق متنازع بیانات اور حرکات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اقرا عزیز کے منگیتر و اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور اقرا عزیز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اقرا کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔یاسر حسین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ بات سب کو بتانا اس لئے ضروری ہے کہ کیوں کہ یہ ایک بہترین کام ہے، گزشتہ روز اقرا نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا باوجود اس کے کہ وہ لوگ معاشرے میں فرق پیدا کرنے کی مد میں کثیر رقم کی پیشکش کر رہے تھے۔یاسر حسین نے اقرا عزیزکی جانب سے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کو جرات مندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح قدم اُٹھایا کیوں کہ بے شک کسی گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر فضیلت نہیں، ساتھ ہی یاسر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جیسا بنایا ہے اس میں خوش رہیں۔
"یہ بات آپ سب کو بتانا اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ ۔ ۔ ۔ ” رنگ گورا کرنیوالی کریم کی پیشکش اقرا عزیز نے ٹھکرادی، وجہ بھی سامنے آگئی
"یہ بات آپ سب کو بتانا اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ ۔ ۔ ۔ " رنگ گورا کرنیوالی کریم کی پیشکش اقرا عزیز نے ٹھکرادی، وجہ بھی سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023