کراچی( سچ نیوز )معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحما ن قمر نے معروف اداکارہ سونیا حسین کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قابل نہیں ہیں کہ ان کے لکھے کردار کو اداکرسکیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے کسی خاتون اداکارہ کے بارے میں پہلی بار اس قسم کی بات نہیں کی ہے اس سے قبل بھی وہ کئی فنکاروں سے متعلق متنازع بیانات دے چکے ہیں جن پر انہیں نہ صرف تنقید سہنا پڑی بلکہ معافی بھی مانگنی پڑی۔
ماضی میں انہوں نے اداکارہ ایشل فیاض کو دوٹکے کی عورت کہہ کر پکارا تھا جبکہ وہ صبا حمید، محموداسلم اور عروہ حسین کو بھی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق خلیل الرحمن قمر نے اداکارہ ایشل فیاض کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہہ کر پکارا تھا جس پرانہیںسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم بعد میں انہوں نے کہاتھا کہ ایشل کے لیے انہوں نے ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔ ایشل بہت محنتی اور قابل احترام لڑکی ہے،یہ ان کے الفاظ نہیں تھے بلکہ یہ اس رپورٹر کی غلطی ہے جس نے ایسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔غلطیوں اور معافیوں کے باوجودڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی جانب سے متنازعہ بیانات کا سلسلہ تھما نہیں ہے۔انہی بیانات کی وجہ سے ادارکارہ عفت عمر تو خلیل الرحمان قمر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کرچکی ہیں۔