اسلام آباد ۔ روزنامہ سچ انٹرنیشنل کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی
پیٹرولیم بحران کے ذمہ داران کیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ماہ کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی