اسلام آباد: ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔
ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دال چنا کی قیمت 167سے کم ہوکر 160،دال مسور 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی۔ دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورزکاکہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں۔