یوم پاکستان، اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ، سعودی وزیردفاع کی شرکت

یوم پاکستان، اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ، سعودی وزیردفاع کی شرکت

اسلام آباد(روزنامہ سچ) آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں مسلح افواج کے دستوں نے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کیا۔

افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری تھے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔ شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شریک ہوئے۔

منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں، شوکت بسرا
یوم پاکستان پر اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی پریڈ میں شاندار فلائی پاسٹ توجہ کا مرکز بنا رہا ، جبکہ دیگر فورسز کی طرح ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی۔

فلائی پاسٹ میں میراج لڑاکا طیارے ، پاکستان کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر، ایف 7 پی جی چیتا لڑاکا طیاروں، جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10 سی نے بھی حصہ لیا۔ اور شاندار فلائی پاسٹ کرکے ناظرین کو خوب محفوظ کیا۔اس کے علاوہ پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں، پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سی ون تھرٹی اور جدید ترین جاسوسی نظام سے لیس طیاروں سمیت دیگر ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرز نے بھی شاندارفلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

وہاڑی میں مکان سے لاکھوں روپے مالیت کے نگہبان پیکج کے راشن بیگز برآمد
اللہ ہو کے نعرے بلند کرتے ہوئے ایس ایس جی کمانڈوز کی آمد ہوئی۔ تمام ہی فورسز کی طرح ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی۔

جدید ٹینک اور میزائل
دشمن کے دلوں پر ہیبت طاری کرنے والے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مسلح افواج کے ٹینک اور مزائل سسٹم بھی پریڈ گراونڈ لائے گئے۔

پریڈ میں حیدر اور خالد ٹینک کا دستہ آیا تو ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی تیارکردہ اے پی سی بھی پریڈ کا حصہ تھی۔ اے پی سی دشمن کے ٹنیکوں کے خلاف ایک انتہائی تباہ کن ہتھیار ہے ، توپ خانے کے دستے نے بھی سلامی پیش کی۔اس کے علاوہ غوری ، شاہین ، اور ابابل میزائل کے ساتھ جدید ترین ریڈار ، میزائل اور ریڈار کنٹرول گن بھی پریڈ کی زینت بنی۔

Exit mobile version