واشنگٹن(سچ نیوز)ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیں نیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔یہ بات نیپولی میں نیٹو اتحاد کی مشترکہ فورس کے کمانڈر ایڈمرل جیمز فوگو نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔فوگو کے مطابق روس نے حالیہ برسوں میں نئی جنریشن کی آبدوزوں کے ذریعے اپنے بیڑے کو جدید بنایا ہے۔امریکی ایڈمرل نے بتایا کہ اس وقت کیلو کلاس کی چھ ہائیبرڈ آبدوزیں بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے مشرق میں کام کر رہی ہیں۔ یہ آبدوزیں طویل مار کرنے والے کیلیبر میزائلوں سے لیس ہیں جو کسی بھی یورپی دارالحکومت تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جیمز فوگو نے واضح کیا کہ یہ معاملہ میرے لیے اور نیٹو اتحاد میں میرے شراکت داروں اور دوستوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
یورپ کے جنوب میں روسی آبدوزیں نیٹو کے لئے باعث تشویش ہیں: امریکی ایڈمرل
یورپ کے جنوب میں روسی آبدوزیں نیٹو کے لئے باعث تشویش ہیں: امریکی ایڈمرل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024