یوا ے ای نے امریکی گلوکار کے ساتھ سٹیج پر قابل اعتراض کام کرنے والی مراکشی اداکارہ کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

یوا ے ای نے امریکی گلوکار کے ساتھ سٹیج پر قابل اعتراض کام کرنے والی مراکشی اداکارہ کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

دبئی( سچ نیوز ) ایک مراکشی اداکارہ کو متحدہ عرب امارات میں امریکی گلوکار تیاگا کے ساتھ قابل اعتراض رقص کرنے پر 2 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اب اماراتی حکومت نے اداکارہ کے لیے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ مراکو ورلڈ نیوز کے مطابق مریم حسین نامی یہ اداکارہ نیوایئرنائٹ پر تیاگا کے ایک کنسرٹ میں شریک تھی جہاں اس نے تیاگا کے ساتھ رقص کیا۔اس دوران اداکارہ تو محو رقص تھی لیکن تیاگا نے اس کے جسم کی طرف فحش اشارے کیے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اماراتی پولیس نے مریم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا اور عدالت سے اسے سزا سنا دی گئی۔ تاہم مریم حسین کا کہنا تھا کہ ”میں نے رقص کے دوران کوئی قابل اعتراض حرکت نہیں کی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ تیاگا اس کے ساتھ رقص کرتے ہوئے فحش اشارے کر رہا ہے۔ “ جیل سے رہائی کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بتایا کہ اسے اماراتی حکومت نے معاف کرتے ہوئے رہا کر دیا ہے۔

Exit mobile version