اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی،اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے سٹیٹ بینک میں 1 ارب ڈالر جمع کرادیئے ہیں۔وہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی طرف سے یواے ای کے مشکور ہیں۔1 ارب ڈالر آنے سےذخائر میں مزید بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرنے کا راگ الاپنے کی افواہیں دم توڑگئیں،پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔