دبئی(سچ نیوز)امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد کی امداد روکنے کی سخت مخالف ہے،یمن کے مستقبل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے ایرانی دھمکیوں کی جگہ نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ میں خلیجی امورکے نگران اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ٹیموتھی لینڈرکنگ نے ابوظہبی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد کی امداد روکنے کی سخت مخالف ہے۔واضح رہے کہ یمن کی سیاست سے متعلق سویڈن مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد دونوں فریقیں کے درمیان اختلافات کی خلیج کے خدوخال نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ حوثی وفد اپنی سابقہ شرائط پر قائم ہے تاہم فریقین کے درمیان الحدیدہ بندرگاہ اور صنعاء ہوائی اڈے کی حوالگی سے متعلق اختلافات برقرار ہیں جبکہ بحران کے سیاسی حل، عبوری مدت اور قیدیوں جیسے معاملات پر بھی اختلافات تاحال برقرار ہیں۔
یمن کے مستقبل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے ایرانی دھمکیوں کی جگہ نہیں:امریکی دفتر خارجہ
یمن کے مستقبل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے ایرانی دھمکیوں کی جگہ نہیں:امریکی دفتر خارجہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025