کراچی: ( روزنامہ سچ ) یو اےای کی پچ پر محمد عباس نے بہترین بالنگ کی جس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اُمید ہے محمد عباس مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنس دیں گے، پاکستان کو اپنی لیڈ کو 4 سو سے زائد رنز تک بڑھانا چاہیے۔
بوم بوم آفریدی بھی فاسٹ باولر محمد عباس کے مداح ہو گئے، شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ فاسٹ بالر محمد عباس کی شکل میں ایک ہیرا ملا ہے، کہ اُمید ہے محمد عباس مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنس دیں گے۔
Brilliant bowling Mohammad Abbas. We have found a real gem in him, really hope he continues to perform this way. Wonderful work on UAE pitches. Pakistan should aim for a lead in excess of 400, we have the bowling to win this one. Keep going strong boys!