’ہماری انڈسٹری میں کوئی بھی کنوارہ/ کنواری نہیں ہے‘ اداکارہ ثروت گیلانی کا حیران کن انکشاف

’ہماری انڈسٹری میں کوئی بھی کنوارہ/ کنواری نہیں ہے‘ اداکارہ ثروت گیلانی کا حیران کن انکشاف

کراچی ( سچ نیوز ) اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کوئی بھی کنوارہ / کنواری نہیں ہے۔فلم ساز وجاہت رﺅف کے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ ثروت گیلانی سے سوال کیا کہ ’انڈسٹری میں میرے علاوہ کوئی تین ورجن کا نام بتائیں۔‘اس سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے ہنستے ہوئے کہا کہ مشکل ہے، سب فارغ ہوچکے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ یہ ایک طنزو مزاح سے بھرپور انٹرویو تھا اور اس چینل کا فارمیٹ بھی مزاح پر مبنی ہے اس لیے ثروت گیلانی کے مذکورہ بالا دعویٰ کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ حقیقت ہے یا انہوں نے مذاق میں یہ بات کہی ہے۔انٹرویو کے دوران ثروت گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے شوہر چونکہ جلد کے ڈاکٹر ہیں تو اس لیے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ روزانہ صبح اٹھ کر خوبصورتی بڑھانے والے انجیکشن لگاتی ہیں حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ رنگ گورا کرنے والے انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب تو ہیں لیکن ان سے کچھ بھی فرق نہیں پڑتا۔ ثروت گیلانی نے کہا کہ جو لڑکیاں بہت زیادہ گوری نظر آتی ہیں وہ کریموں کا استعمال کرتی ہیں کیونکہ کریمیں اثر کرتی ہیں۔

Exit mobile version