ہمارا دشمن امریکہ اور یہودی ریاست،ہم نے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیکر امریکہ کے منہ پر تھپڑ ماراہے:آیت اللہ خامنہ ای

ہمارا دشمن امریکہ اور یہودی ریاست،ہم نے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیکر امریکہ کے منہ پر تھپڑ ماراہے:آیت اللہ خامنہ ای

تہران(سچ نیوز )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن امریکہ اور یہودی ریاست ہے،ہمیں اِنہیں پہچاننے میں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دشمن ہمارے اندرشکوک پیدا کر کے ہماری دفاعی طاقت کو متاثر کرنا چاہتا ہے،ہم نے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیکر امریکا کے منہ پر تھپڑ مارا لیکن صرف فوجی آپریشن کافی نہیں ہے،خطے میں امریکہ کی موجودگی کرپشن کی جڑ ہے،قاسم سلیمانی کی شہادت سے ثابت ہوا کہ ایران کا انقلاب زندہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ایران کےروحانی پیشوااورسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےایرانی پارلیمنٹ سےخطاب کرتےہوئےکہاہےکہ جنرل قاسم سلیمانی ایران کے بہادرسپوت تھے ، قاسم سلیمانی صرف فوجی نہیں،سیاسی میدان میں بھی جرات کامظاہرہ کرتےتھے، قاسم سلیمانی کو خطرات کاسامناتھالیکن خطرات سے آگاہ ہونے کے باوجود اُنہوں نےہمیشہ دوسروں کی جان کی پرواہ کی،سلیمانی کی شہادت نےایرانی قوم کودنیاکےغنڈوں کےخلاف متحد کردیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نےکہاکہ امریکہ چاہتا ہےعراق بھی سعودی عرب کی طرح دودھ دینے والی گائے بن جائے،جنرل سلیمانی نےعراق اورشام میں امریکہ کےمنصوبوں کوناکام بنایا،قاسم سلیمانی کی شہادت نےہمیں جگادیاہے،دنیاہمارے جاہ وجلال کو دیکھ چکی ہے، گزشتہ رات ہم نے بدلہ لیکرامریکہ کے منہ پرتھپڑ مارا لیکن صرف فوجی کارروائی کافی نہیں ہے،یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے دشمن اور اس کے منصوبوں کو پہچانیں،ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو سیاسی، سائنسی اور دفاعی میدان میں تیار کرنا چاہیے،ہمارا دشمن امریکہ اور یہودی ریاست ہے اور ہمیں انہیں پہچاننے میں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دشمن ہمارے اندر شکوک پیدا کر کے ہماری دفاعی طاقت کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ائیرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔گزشتہ شب ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملہ کر کے امریکی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

Exit mobile version