اسلام آباد ( سچ نیوز )تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ ہسپتال پر حملہ قانون کے رکھوالوں کا معاملہ ہے ، اگر اب بھی نوٹس نہ لیا گیا تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے ۔جیونیور کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وکلاگردی شرمناک اور قابل مذمت ہے لیکن یہ چند روز کی مذمتیں ہیں ، چند روز حکومت کی رٹ کہاں ہے کی باتیں ہونگی؟ لیکن پھر صلح ہوجائے گی ، ضمانتیں ہوجائیں گی اور معاملہ دبا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر حملہ قانون کے رکھوالوں کا معاملہ ہے ، اگر اب بھی نوٹس نہ لیا گیا تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے ۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی خط نہ لکھیں تو نا اہل ، نہال ہاشمی اورطلال چودھری چند جملے بولیں تو نا اہل لیکن وکلاءنے عدالتوں میں کتنے لوگوں کو پھینٹیاں لگائیں ، ججز سے بدتمیزی کی اور کچھ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتیں پچھلے بیسیوں واقعات پر آنکھیں بندنہ کرتیں تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا جس میں چار زندگی بچانے کیلئے آنیوالے جان سے چلے گئے ۔
”ہسپتال پر حملہ قانون کے رکھوالوں کا معاملہ ہے“، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا دردناک تجزیہ
”ہسپتال پر حملہ قانون کے رکھوالوں کا معاملہ ہے“، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا دردناک تجزیہ
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023