لاہور (سچ نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے کہاہے کہ ہر قسم کی تشہیری مہم چلانے کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کی صرف ایک فیصد تعداد نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف خان نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سمیت ہر قسم کی تشہیری مہم چلانے کے باوجود اوور سیز پاکستانیوں کی صرف ایک فیصد تعداد نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن کم ہونے کی وجہ سے دو دن مزید بڑھائے تھے ۔ اب جو ووٹر ز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں وہ اپنا ووٹ کا سٹ کریں گے ۔ عدالتی حکم پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق ملا ہے ۔