ہتک عزت دعویٰ: میشا شفیع اور علی ظفر کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی

لاہور: (سچ نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے اداکار علی ظفر کے خلاف دو ارب روپے کے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ علی ظفر کے خلاف ہتک عزیٰ کے دعویٰ پر آج سماعت ہونا تھی جسے ملتوی کر دیاگیا، ملتوی کرنے کی سب سے بڑی معزز جج کے رخصت پر ہونا ہے جس کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ ماڈل میشا شفیع اداکار اور گلوکار علی ظفر کے خلاف اپنا بیان قلمبند کروا چکی ہیں۔ میشا شفیع نے میڈیا پر بیان بازی کرنے پر علی ظفر کے خلاف 200 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

اداکار علی ظفر، میشا شفیع کی دائر درخواست پر جواب عدالت میں پیش کر چکے ہیں۔

وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے درخواست دفعہ 10 کے تحت دی گئی اسکا فیصلہ کیا جائے ۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میرے خلاف میڈیا پر بیان بازی کی۔

Exit mobile version