لاس اینجلس (سچ نیوز)معروف ہالی وڈ اداکار براڈپٹ انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد اپنی ’’نفسیاتی معالج ‘‘سیٹ ہیری کے عشق میں مبتلا ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل براڈپٹ سیٹ ہیری کیساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ براڈپٹ اور سیٹ ہیری ایک تقریب میں شریک ہوئے اور ہجوم کو نظر انداز کرتے ہوئے آپس کی گفتگو میں مصروف رہے۔ دوسری جانب اپنے ایک انٹرویو میں براڈپٹ نے کہا کہ سیٹ ہیری کے ساتھ رومانس کا تصور ’مکمل بکواس‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میری پوری توجہ اپنے کریئر پر مرکوز ہے۔