لاس اینجلس (سچ نیوز) معروف ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے آرٹ ڈیلر کوک مرونی کے ساتھ شادی کرلی۔جینیفر لارنس اور کوک مرونی کی شادی کی تقریب امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں ہوئی جس میں لگ بھگ 150 مہمانوں نے شرکت کی۔ ان مہمانوں میں گلوکارہ ایڈیل، اداکارہ ایمی سکمر، ایما سٹون، ایشلی اولسن اور کرس جینر بھی شامل تھے۔شادی کی تقریب کیلئے نیو پورٹ مینشن کا انتخاب کیا گیا جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں جنات کا سایہ ہے۔جینیفر لارنس کے شوہر کوک مرونی نیو یارک سٹی کی گلیڈ سٹون آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر ہیں، ان کے والد بھی یہی کام کرتے رہے تھے لیکن شہری زندگی سے اکتا کر گاﺅں میں کھیتی باڑی شروع کردی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور پہلی ہی نظر میں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔کچھ روز پہلے اپنے ایک انٹرویو کے دوران جینیفر لارنس نے کہا تھا کہ انہوں نے کوک مرونی کو جیسے ہی پہلی بار دیکھا تو انہیں لگا کہ انہیں اس آدمی سے جلد از جلد شادی کرلینی چاہیے۔