اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ ہائیکورٹ کے ذریعے حلقہ کھلا کہ تو غلط مثال قائم ہو جائے گی ۔اس لئے جو بھی قانون ہے اس کے مطابق چلنا چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاہے کہ حلقہ این اے 131کو کھولنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔سعد رفیق ٹربیونل میں جائیں اور جو طریقہ ہے اس کے مطابق آئیں تو ہم کوکوئی اعتراض نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ شعبدہ باز ی کی جار ہی ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس عمل کو اس لئے مسترد کیاہے لوگ عدالتوں کی طرف بھاگنا نہ شروع کردیں بلکہ متعلقہ ٹربیونلز میں جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون کی بات ہے ۔ ہم نے جتنے حلقے کھلوائے تھے وہ ٹربیونل نے کھولے تھے ۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی یہ ہے کہ جوبھی قانون ہے اس کے مطابق چلنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ذریعے حلقہ کھلا تو غلط مثال قائم ہو جائے گی ۔الیکشن ٹربیونل کے ذریعے حلقوں کو کھولنے کا حکم دیا جا سکتا اوروہی فورم ہے ۔