لندن (سچ نیوز)گیٹ وک ایئرپورٹ کی فضا میں ڈرون اڑانے والے کی اطلاع دینے پر 50 ہزار پانڈ کی انعامی رقم مقرر کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سسکس پولیس ڈرون طیاروں کی اڑان میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے سرگرم ہے اور عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ نے ڈرون اڑانے والے کی اطلاع دینے والے کو 50 ہزار پانڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔گیٹ وک ایئرپورٹ رن وے کے قریب ڈرون کنٹرول کرنے والی ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے جب کہ گیٹ وک ایئرپورٹ سے آج پروازیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں،دوسری جانب گیٹ وک ایئرپورٹ کے پاس ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو رہا کردیا گیا ہے۔،میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کو جمعہ کی شب سسکس پولیس نے گرفتار کیا تھا جنہیں تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔،یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان کے باعث لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر 3 روز تک مختلف اوقات میں فلائٹ آپریشنز معطل رہا تھا۔،ڈرون کے سبب ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں تھیں جس سے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون اڑانے والے کی اطلاع پر 50 ہزار پانڈ انعامی رقم مقرر
گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون اڑانے والے کی اطلاع پر 50 ہزار پانڈ انعامی رقم مقرر
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023