ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مسلمان اداکارہ انجم فقیہہ نے پہلی بار ایک انٹرویو کے دوران اپنی کہانی پوری دنیا کے سامنے بیان کی، اپنے اس انٹرویو میں انہوں نے برقع چھوڑ کر بکنی پہننے تک کے سفر پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔کنڈلی بھاگیہ سیریل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ انجم فقیہہ نے بمبئی ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا خاندان انتہائی قدامت پسند ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اداکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ کے مطابق ان کے گھر میں ٹی وی دیکھنا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا ، پہلی بار ان کی ضد کی وجہ سے اس وقت ٹی وی آیا جب وہ نویں جماعت میں پڑھتی تھیں، ٹی وی آنے کے باعث ان کے دادا اتنے ناراض تھے کہ انہوں نے 2 سال تک ان کے گھر قدم نہیں رکھا۔انجم فقیہہ نے بتایا ’ میرے والد چاہتے تھے کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے لیکن جب 2009 میں میں نے ماڈلنگ کرنے کے بارے میں بتایا تو وہ کافی ناراض ہوگئے، میرے والد نے کہا کہ اگر انجم شوبز میں جائے گی تو اسے گھر چھوڑنا پڑے گا، والد کی اس بات کے بعد میں نے اپنا برقع الگ رکھا اور بیگ لے کر گھر چھوڑ دیا۔‘اداکارہ نے بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر ممبئی آگئیں اور ایک سٹور پر سیلز ایگزیکٹو کے طور پر پرفیوم بیچنا شروع کردیا ، ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن گھر والے اتنے سخت ناراض تھے کہ انہوں نے کبھی انہیں فون نہیں کیا۔ ’ میں نے ممبئی آکر ماڈلنگ شروع کی، ایک اسائنمنٹ گووا میں ملی جس میں بکنی فوٹو شوٹ کرانا تھا، اس کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے ایک سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔‘
’ گھر میں ٹی وی آیا تو داد انے 2 سال بات نہیں کی، اتنے سخت ماحول سے بالی ووڈ میں آئی اور پہلی بار بکنی پہنی تو ۔۔۔‘ مسلمان اداکارہ نے اپنی کہانی بیان کردی
’ گھر میں ٹی وی آیا تو داد انے 2 سال بات نہیں کی، اتنے سخت ماحول سے بالی ووڈ میں آئی اور پہلی بار بکنی پہنی تو ۔۔۔‘ مسلمان اداکارہ نے اپنی کہانی بیان کردی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023