گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کو لوٹنے والا جدید چور پکڑا گیا

گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کو لوٹنے والا جدید چور پکڑا گیا

انئی دہلی(سچ نیوز) ٹیکنالوجی ہمارے ہر شعبہ ہائے زندگی پر اثرانداز ہوئی ہے۔ حتیٰ کہ نوسرباز بھی اس سے کما حقہ ’استفادہ‘ کر رہے ہیں۔ اب بھارت میں ایک ایسا چور پکڑا گیا ہے کہ جو گوگل میپ کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں چوریاں کرتا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ستھیا ریڈی نامی اس چور کو حیدرآباد میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ شخص گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کے گھر تلاش کرتا اور پھر اس جگہ پر پہنچ کر گھر میں چوری کرتا تھا۔ستھیا ریڈی نے پولیس کو بتایا کہ ”میں گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کے گھر تلاش کرتا اور پھر پرواز پکڑ کر اس شہر میں چلا جاتا۔ پہلے میں اس علاقے کا معائنہ کرتا۔ کئی دن تک میں اس گھر کی نگرانی کرتا رہتا اور جب گھر والے کہیں باہر جاتے تو میں ان کی غیرموجودگی میں اندر گھس کر چوری کر لیتا تھا۔چوری کے بعد میں لوٹے ہوئے مال کے ساتھ ٹرین کے ذریعے واپس اپنے شہر جاتا تھا۔ چوری کرنے سے پہلے میں دستانے لازمی پہنتا تھا تاکہ فنگرپرنٹس سے پکڑا نہ جاﺅں

Exit mobile version